الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت فری میڈیکل کیمپ منعقد ہوا

الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت فری میڈیکل کیمپ زیرنگرانی شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ امیر عبدالقدیر اعوان چیمپئن سکول، عبداللہ گارڈنز، سیکٹر H-13/4 زون 1 اسلام آباد صبح 10 بجے سے 1 بجے تک منعقد کیا گیا۔
میڈیکل کیمپ میں آئی سپیشلسٹ، میڈیکل سپیشلسٹ اور ڈینٹل سرجن کی ٹیم نے مریضوں کا فری چیک اپ کیا اور فری ادویات دی گئیں۔ محمد طارق قائم مقام صاحب مجاز اور بڑی تعداد میں معززین علاقہ سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
یاد رہے کہ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی ذیلی تنظیم الفلاح فاؤنڈیشن عرصہ دراز سے ملک بھر میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے جس کی نگرانی شیخ سلسلہ عالیہ امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی خود کرتے ہیں۔
مریضوں نے الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کو ڈھیروں دعائیں دیں۔
الفلاح فاؤنڈیشن کے ذمہ داران نے کہا کہ ہم مریضوں کے چیک اپ کے لے اس طرح کے بے شمار فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد زیر نگرانی شیخ سلسلہ عالیہ امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے پلیٹ فارم سے کرتے رہیں گے۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



