ضلع جہلم میں بھی ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ کے لئے کام جاری


جہلم: ضلع جہلم، چکوال، تلہ گنگ اوراٹک میں بھی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ کیلئے کام جاری ہے۔
ان خیالات کا اظہار کمشنر آفس راولپنڈی میں صفائی سروسز آؤٹ سورسنگ کے حوالے سے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی طرف سے بریفنگ بھی دی گئی۔
اجلاس میں بتایا کہ پری کوالیفی کیشن اشتہار، ایولویشن اور پری کوالیفائیڈ بڈرز کیساتھ پری بڈ میٹنگ بھی ہوچکی ہے۔محکمہ بلدیات آئوٹ سورسنگ سسٹم کی مانیٹرنگ ڈیجیٹل طریقے سے کرے گا۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ دیہی علاقوں میں صفائی ستھرائی اور سینی ٹیشن کے نظام کو آوٹ سورس کرنے کے تحت مینوئل، میکینکل سویپنگ، ویسٹ کولیکشن، نالیوں کی صفائی اور ویسٹ ڈسپوزل کو یقینی بنایا جائے گا۔
کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ حکومت پنجاب صوبے بھر میں مضبوط اور مستحکم بلدیاتی نظام لانا چاہتی ہے۔



