دینہ میں غیر قانونی طور پر پیٹرول فروخت کرنے والا شخص گرفتار

دینہ: پولیس نے غیر قانونی طور پر پیٹرول فروخت کرنے والے شخص کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں پیٹرول برآمد کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم غیر قانونی طریقے سے پیٹرول فروخت کر رہا تھا۔
ملزم کے قبضے سے پیٹرول برآمد کر کے قانونی کارروائی مکمل کر لی گئی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف تھانہ منگلا کینٹ میں مقدمہ درج کر لیا۔



