دینہ میں جی ٹی روڈ پر تیز رفتار کار درخت سے ٹکرا گئی، 36 سالہ خاتون شدید زخمی

دینہ میں جی ٹی روڈ پر تیز رفتار کار بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی، حادثے میں 36 سالہ خاتون شدید زخمی ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں جی ٹی روڈ پر ریسکیو 1122 آفس کے سامنے پیش آنے والے ایک افسوسناک حادثے میں ایک کار بے قابو ہوکر درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک 36 سالہ خاتون زخمی ہوگئیں۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم نے فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو ٹیم نے خاتون کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال جہلم منتقل کر دیا۔

ریسکیو ذرائع کے کے مطابق حادثہ بے احتیاطی کے باعث پیش آیا۔ زخمی خاتون کی شناخت حمیرہ سراج زوجہ محمد نوید کے نام سے ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button