پنڈدادنخان میں معرکہ حق کے سلسلے میں شاندار ریلی، افواجِ پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین

پنڈدادنخان: ملک بھر کی طرح تحصیل پنڈدادنخان میں بھی معرکہ حق کی شاندار کامیابی کو ایک سال مکمل ہونے پر بھرپور انداز میں منایا جا رہا ہے۔

اس سلسلہ میں افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک بڑی ریلی نکالی گئی۔ ریلی اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان عائشہ شفقت کی سربراہی اور ڈی ایس پی میاں عبدالجبار کی نگرانی میں منعقد ہوئی، جس میں محکمہ پولیس، تعلیم، صحت، میونسپل کمیٹی، صحافی برادری اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر شہر کی فضا “پاک فوج زندہ باد” اور “پاکستان پائندہ باد” کے نعروں سے گونجتی رہی۔

ریلی میں اسسٹنٹ کمشنر عائشہ شفقت، ڈی ایس پی میاں عبدالجبار، انچارج سٹی چوکی ملک غلام ربانی، انچارج ٹریفک پولیس انسپکٹر خرم نذیر، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ملک عدیل عباس اور انچارج ستھرا پنجاب فورس حاجی محمد اسلم سمیت دیگر افسران بھی شریک ہوئے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر عائشہ شفقت نے کہا کہ ہمیں پاکستان اور افواجِ پاکستان پر فخر ہے، جبکہ معرکۂ حق منانے کا مقصد پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی اور ان کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے۔

ڈی ایس پی میاں عبدالجبار نے کہا کہ افواجِ پاکستان ہمارا فخر ہیں اور شہداء و غازیوں کی سرزمین پنڈدادنخان کو سلام پیش کرتے ہیں جہاں سے بے شمار محب وطن افراد نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی تقریبات کا مقصد افواجِ پاکستان کے حوصلے مزید بلند کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button