جہلم میں گراں فروشوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن، بھاری جرمانے، گرفتاریاں اور دکانیں سیل

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی زیرِ صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں مہنگائی پر قابو پانے کے لیے جاری کارروائیوں اور مہم کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے ایک لاکھ 95 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ اس دوران قوانین کی خلاف ورزی پر 11 دکانداروں کو گرفتار کیا گیا جبکہ 11 دکانوں کو سیل کر دیا گیا۔

اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ وہ فیلڈ میں بھرپور انداز میں متحرک رہیں اور سرکاری نرخناموں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ مصنوعی مہنگائی اور ناجائز منافع خوری کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری رہے گا۔

ڈپٹی کمشنر جہلم کا کہنا تھا کہ عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے گراں فروشوں، ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button