عید الاضحیٰ؛ شہریوں کے تعاون سے مذہبی تہوار کو امن اور بھائی چارے کی مثال بنایا جائے گا، ڈی پی او جہلم

جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کی زیر صدرات ڈی پی او آفس میں عید الاضحیٰ کی سیکیورٹی کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔
میٹنگ میں ایس پی انویسٹی گیشن، ایس ڈی پی اوز ضلع ہذا، ڈی ایس پی ٹریفک، ایس ایچ اوز ضلع ہذا اور انچارج برانچز ڈی پی او آفس نے شرکت کی۔
ڈی پی او جہلم نے عید الاضحیٰ کے موقع پر مویشی منڈیوں کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ ٹریفک کی روانی کو کنٹرول کرنے کےلئے ٹریفک اہلکار ڈیوٹیز پر معمور کیے جائیں۔ کسی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایلیٹ کمانڈوز بھی الرٹ ڈیوٹی سر انجام دیں گے، عیدالاضحی کے موقع پر مشکوک افراد پر گہری نظر رکھی جائے۔
انہوں نے کہا کہ ایس ڈی پی اوز اپنے حلقہ اختیار میں کرائم پاکٹس کی نشاندہی کرتے ہوئے موثر گشت یقینی بنائیں،مویشی چوری کی روک تھام کے لیے پکٹنگ اور پٹرولنگ پلان پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔
بعد ازاں ڈی پی او جہلم نے ضلع بھر کے انتہائی سنگین نوعیت کے مقدمات کی تفتیش میں ہونے والی پیش رفت سے متعلق ایس ایچ اوز سے بریفنگ لی۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے ضلع بھر کے پولیس افسران کو ہدایات کیں کہ عوام الناس کی سہولت ،بہتر پبلک سروس ڈیلیوری اور انصاف کی فراہمی میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے، شہریوں کے تعاون سے مذہبی تہوار کو امن اور بھائی چارے کی مثال بنایا جائے گا۔



