ٹھٹھی تا ملوٹ روڈ تعمیر کے آخری مراحل میں، عوام کے لیے سہولتوں کا نیا باب کھلے گا۔ ایزاء صالح

جہلم: ٹھٹھی تا ملوٹ روڈ کی تعمیر تیزی سے جاری ہے اور منصوبہ اب اپنے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔ 170 اعشاریہ 20 ملین روپے کی خطیر لاگت سے مکمل ہونے والا یہ منصوبہ علاقہ مکینوں کے لیے سہولتوں اور خوشحالی کا نیا دروازہ ثابت ہوگا۔

محکمہ ہائی وے ڈویژن جہلم کی ایگزیکٹو انجینئر محترمہ ایزاء صالح نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ٹھٹھی تا ملوٹ روڈ کا تعمیراتی کام حتمی مراحل میں ہے اور جلد اسے عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ سڑک تحصیل جہلم کے مضافاتی علاقوں کے عوام کے لیے سفری سہولت میں نمایاں بہتری لائے گی۔ اس منصوبے کی تکمیل سے علاقائی رابطے مضبوط ہوں گے جبکہ زرعی پیداوار کی شہر اور منڈیوں تک ترسیل بھی آسان ہو جائے گی، جس سے مقامی معیشت کو فروغ ملے گا۔

محترمہ ایزاء صالح نے مزید کہا کہ محکمہ ہائی وے شہری سہولتوں میں بہتری اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button