پاکستان میں مختلف ماڈلز کی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی

پاکستان میں مختلف ماڈلز کی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی۔ ہونڈا اٹلس کارز پاکستان لمیٹڈ نے اپنی مشہور زمانہ گاڑی ہونڈا سٹی کے 2 ماڈلز کی قیمتوں میں کمی کر دی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سٹی ایم ٹی 1 اعشاریہ 2 لیٹر کی قیمت میں 50 ہزار جبکہ سٹی سی وی ٹی 1 اعشاریہ 2 لیٹر کی قیمت میں ایک لاکھ 40 ہزار روپے تک کی کمی کردی گئی ہے۔

ہونڈا سٹی ایم ٹی 1 اعشاریہ 2 لیٹر کی قیمت کمی کے بعد 46 لاکھ 49 ہزار ہوگئی ہے جبکہ اس سے قبل یہ گاڑی 46 لاکھ 99 ہزار روپے میں فروخت کی جارہی تھی۔

اسی طرح سٹی سی وی ٹی 1 اعشاریہ 2 لیٹر کی قیمت کمی کے بعد 46 لاکھ 89 ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے جبکہ ا س سے قبل یہ گاڑی 48 لاکھ 29 ہزار روپے میں فروخت ہو رہی تھی۔

قیمتوں میں کمی کا اطلاق 15 مارچ سے ہو گیا ہے، اسی طرح انڈس موٹرز کمپنی نے ٹویوٹا یارس 1 اعشاریہ 3 سی وی ٹی کی قیمت 46 لاکھ 59 ہزار سے کم کرکے 45 لاکھ 86 ہزار کردی جب کہ ٹویوٹا یارس کی تمام اقسام میں 73 ہزار روہے کی کمی کی گئی ہے۔

ٹویوٹا یارس 1 اعشاریہ 3 ایم ٹی کی قیمت 43 لاکھ 99 ہزار سے کم کرکے 43 لاکھ 26 ہزار، جبکہ ٹویوٹا یارس 1 اعشاریہ 3 سی وی ٹی ہائی 48 لاکھ 99 ہزار سے کم کرکے 47 لاکھ 66 ہزار کردی، ٹویوٹا یارس 1 اعشاریہ 3 سی وی ٹی میں 1 لاکھ 33 ہزار روپے کی کمی کی گئی ہے۔

کمپنی کی جانب سے لینڈ کروزر زیڈ ایکس 300 کی قیمت 3کروڑ 68لاکھ 29ہزار 36،829،000 کمی کے ساتھ 12 کروڑ کی ہو چکی ہے، جو کہ اس سے پہلے 15کروڑ 68لاکھ 29ہزار روپے کی تھی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button