جہلم میں منشیات فروشوں کی پولیس پر فائرنگ، کانسٹیبل شدید زخمی، ایک ملزم گرفتار

جہلم میں منشیات فروشوں کی پولیس پر فائرنگ سے کانسٹیبل شدید زخمی ہو گیا، پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کے علاقہ ٹاہلیانوالہ میں پولیس نے ریڈ کیا تو منشیات فروشوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں کانسٹیبل عمر بٹ شدید زخمی ہو گیا۔
زخمی کانسٹیبل عمر بٹ کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کردیا گیا، پولیس نے ایک ملزم کو موقع سے گرفتار کر لیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ تھانہ صدر کے علاقہ میں دوران ریڈ ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کی ہے، ڈی پی او جہلم بھاری نفری کے ہمراہ ہسپتال پہنچ گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا، جلد باقی ملزمان کو گرفتار کر لیں گے۔



