جہلم پولیس کا منشیات فروش ملزمان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، 3 ملزمان گرفتار

جہلم: حکومت پنجاب کے ویژن اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں انسداد منشیات کی خصوصی مہم کے دوران جہلم پولیس کا منشیات فروش ملزمان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری، بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق للِہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم افی شہزاد کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 2کلو 100 گرام چرس برآمد کر کے انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
منگلا کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان ندیم اختر اور تجمل کو گرفتار کر لیا، ملزم ندیم اختر سے 1 کلو 420 گرام جبکہ ملزم تجمل سے 2 کلو 182 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔ ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں، ضلع جہلم کو منشیات سے پاک کرنا جہلم پولیس کا مشن ہے۔



