ڈپٹی کمشنر جہلم کا دینہ کرلاں زیر تعمیر سڑک کا دورہ، معیاری اور بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت

دینہ: ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کا دینہ کرلاں زیر تعمیر سڑک کا دورہ، معیاری اور بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے جہلم کی تحصیل دینہ کے علاقے کرلاں تا دینہ شہر کی مرکزی سڑک کا دورہ کرتے ہوئے کام کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ہائی وے حکام نے ڈی سی جہلم کو بتایا کہ 2 اعشاریہ 53 کلو میٹر روڈ پر کام شروع کیا گیا ہے جس کی مدت تکمیل ایک سال ہے جس پر 59 ملین روپے لاگت آئے گی۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ سڑک کی تعمیر میں معیار اور مقررہ وقت کو ہر صورت ملحوظ خاطر رکھا جائے، مقررہ مدت سے جلد تکمیل سے اہل علاقہ کو آمد و رفت میں آسانی ہو گی اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button