جہلم سمیت پنجاب بھر میں رواں ماہ ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری

جہلم: صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے رواں ماہ ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری کر دیا۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق 18 جون تک جہلم سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرد آلود ہوائیں، گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کی ہے جبکہ جہلم، ر اولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، منڈی بہا والدین ، گجرات، گجرانوالہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی ہے۔

لاہور، قصور ، سیالکوٹ، نارووال، اوکاڑہ ، فیصل آباد ٹوبہ ٹیک سنگھ جھنگ خوشاب سرگودھا اور میانوالی میں بھی آندھی و بارش کا امکان ظاہر کیا گیاہے۔

محکمہ موسمیات کے زرائع کے مطابق رواں ماہ درجہ حرارت اوسطا ً8 ڈگری تک بڑھنے کے امکانات ہیں۔ ہفتہ تک پنجاب میں ہیٹ ویو کے امکانات موجود ہیں ،ضلعی انتظامیہ نے اس حوالے سے خبردارکردیاہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button