حکومت کی رائٹ سائزنگ پالیسی، پاکستان پوسٹ میں مزید 1500 آسامیاں ختم

جہلم: حکومت کی رائٹ سائزنگ پالیسی پاکستان پوسٹ میں گریڈ ایک تا 15 کی مزید سینکڑوں آسامیوں کو ختم کر دیا گیا، گریڈ ایک تا 15 کی 1511 آسامیوں کو ختم کیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ادارے کے ہیڈ کوارٹر سے سرکلرجاری کر دیا گیا۔ اس سے قبل بھی 2000 آسامیوں کو ختم اور 105 آسامیوں کو متروک قرار دیا جا چکا ہے۔ مجموعی طور پر اب تک ادارے سے 3616 آسامیاں ختم کی جا چکی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ختم کی جانے والی تمام آسامیاں خالی تھیں اور ان میں سب سے بڑی تعداد پوسٹ مین سکیل 7 کی 500 آسامیاں تھیں۔ میل پیون پورٹرز اسکیل 2 کی 458 اور پوسٹل کلرکس اسکیل 9 کی 274 پوسٹیں تھیں۔

ذرائع کے مطابق گریڈ 14 95 آسامیاں ، گریڈ 11 میں 4، گریڈ9 میں20 اور ٹائم سکیل کلرک کی 30 آسامیوں سمیت دیگر سینکڑوں خالی آسامیاں شامل تھیں جنہیں اب ختم کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button