جہلم میں سیف سٹی کیمروں کی تنصیب، ای چلان یکم جنوری 2025 سے شروع ہونے کا امکان

جہلم: پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے جہلم سمیت صوبے کے مختلف شہروں اور تحصیلوں میں سیف سٹی کیمروں کی تنصیب کا عمل تیز کردیا ہے۔ ان کیمروں کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی نگرانی اور موٹر سائیکلوں و گاڑیوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنا ہے تاکہ مختلف وائلیشنز پر چالان کیا جا سکے۔

جہلم کے مختلف مقامات پر سیف سٹی کیمروں کی تنصیب کا عمل آخری مراحل میں ہے۔ ان کیمروں کی تنصیب سب سے پہلے شہر کے اندرونی علاقوں میں کی گئی ہے، جن میں شاندار چوک، چوک اہلحدیث، کچہری چوک، اراضی ریکارڈ سنٹر برلب دریا جہلم اور ٹول پلازہ دریائے جہلم پل سمیت شہر کے داخلی اور خارجی راستے شامل ہیں۔

سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ٹریفک ای چلان یکم جنوری 2025 سے شروع ہونے کے امکانات ہیں۔ اسی سلسلے میں پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے جہلم میں اپنا ہیڈ آفس ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے دفتر کے احاطے میں قائم کیا ہے۔

موٹر سائیکل ڈرائیورز کے لیے ضروری ہدایات

موٹر سائیکل ڈرائیورز کے لیے چند ضروری ہدایات جاری کی گئی ہیں جن کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

1۔ موٹر سائیکل کے اگلے اور پچھلے دونوں اشارے مکمل ہونے چاہئے۔
2۔ موٹر سائیکل چلانے کے دوران ہیلمٹ کا استعمال لازمی ہے۔
3۔ غیر نمونہ نمبر پلیٹوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔
4۔ موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹیں واضح اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن دفتر کی جاری کردہ ہونی چاہئیں۔
5۔ فاسٹ ٹریک میں بائیک چلانے کے خلاف بھی چالان کیا جائے گا۔
6۔ ای چلان سے بچنے کے لیے نمبر پلیٹ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
7۔ بغیر لائسنس اور قومی شناختی کارڈ کے بائیک چلانے پر قانونی کارروائی ہوگی۔

چالان تفصیلات

1۔ بغیر ہیلمٹ کے چالان: 1500 روپے
2۔ غیر نمونہ نمبر پلیٹ کا چالان: 2000 روپے
3۔ نمبر پلیٹ میں چھیڑ چھاڑ کا چالان: 2000 روپے اور ایف آئی آر درج
4۔ بغیر لائسنس اور قومی شناختی کارڈ کے بائیک چلانے پر ایف آئی آر درج ہوگی، اور والدین کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
5۔ گاڑیوں کی اوور سپیڈنگ اور غلط ڈرائیونگ پر ای چالان کیا جائے گا۔
6۔ سیٹ بیلٹ نہ لگانے پر ای چالان ہوگا۔
7۔ غلط پارک کرنے پر گاڑی کا چالان ہوگا۔

یہ اقدامات سیف سٹی کیمروں کی مدد سے جرائم کی روک تھام اور ٹریفک قوانین کی بہتر نگرانی کے لیے کیے جا رہے ہیں تاکہ شہریوں کو محفوظ اور باقاعدہ ٹریفک ماحول فراہم کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button