جہلم کی گلیوں اور بازاروں میں بوسیدہ اور ننگی بجلی کی تاریں خطرہ بن گئیں

جہلم: آئیسکو سرکل جہلم کی سب ڈویژن کے افسران اور عملے کی مبینہ غفلت و نااہلی کے باعث شہر کی گلیوں اور بازاروں میں بجلی کی بوسیدہ اور ننگی تاریں شہریوں کے لیے خطرے کی علامت بن چکی ہیں۔ بجلی کی ان لٹکتی اور خراب تاروں کو تبدیل کرنے یا محفوظ بنانے کے لیے اب تک کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔

اکثر علاقوں میں تاروں کے اوپر لگے پلاسٹک کور اور ٹیپ اتر چکے ہیں، جس کی وجہ سے تار ننگی ہو چکی ہیں۔ یہ ننگی تاریں نہ صرف اسپارکنگ کا باعث بنتی ہیں بلکہ وولٹیج میں کمی بیشی کی شکایات بھی عام ہیں۔

باغ محلہ، نیا بازار، مین بازار، بورڈنگ محلہ، مجاہد آباد، حسن آباد، کالا گجران، بلال ٹاؤن، چونترہ اور کھرالہ سمیت مختلف علاقوں میں ایل ٹی تاریں عمارتوں کی منڈیروں اور دیواروں کو چھو رہی ہیں، جس سے کسی بھی وقت بڑے حادثے کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

عوامی و سماجی حلقوں نے وفاقی وزیر پانی و بجلی، آئیسکو چیف اور دیگر متعلقہ افسران سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔ شہریوں کا مطالبہ ہے کہ ان علاقوں میں انسولیٹڈ ایل ٹی تاریں ڈالی جائیں اور دیگر مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ کسی بھی جانی یا مالی نقصان سے بچا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button