جیل میں حفظ قرآن اور دنیاوی تعلیم حاصل کرنے والے قیدیوں کیلئے اہم اعلان

جہلم: جہلم سمیت پنجاب بھر کی جیلوں میں قید’ قیدیوں کی سزاؤں میں معافی کے قواعد وضوابط جاری کر دیئے ہیں جس میں قیدیوں کی سزا معافی کی مدت کا تعین کیا گیا ہے۔
جیل ریفارمز کے مطابق قید کے دوران حفظ القرآن و ترجمہ مکمل کرنے والے قیدیوں کو 6 ماہ سے ایک سال سزا کی معافی ملے گی جب کہ میٹرک ، فرسٹ ایئر، بی اے اور ایم اے کرنے والے قیدیوں کو ان کی تعلیمی ڈگری کی مناسبت سے 6 ماہ سے 10 ماہ سزا کی معافی ملے گی ۔
اس کے علاوہ اچھے کردار کے قیدی کو ایک سال قید با مشقت پر 15 دن کی سزا معافی جب کہ تین سال قید مکمل ہونے پر 15 دن کے ساتھ اضافی ایک ماہ کی سزا معافی ملے گی۔
دوران قید الیکٹریشن، موٹر بائینڈنگ، بیوٹیشن ٹیکنیکل کورسز والے قیدیوں کو ایک ماہ تک کی کہ سزا کی معافی ملے گی۔ تاہم دہشت گردی تخریب کاری ریاست مخالف سرگرمیوں کے قیدی معافی کے حق دار نہیں ہوں گے جب کہ 4 ماہ سے کم قید با مشقت سزا پانے والے قیدی بعوض مشقت بھی اس رعایت سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے۔
جیل ریفارمز کے مطابق اس وقت سزا معافی کا کوئی کیس زیر التوا نہیں ڈی، آئی جی جیل ہر ماہ تعلیمی قابلیت کی بنیاد پر سزا معافی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کے پابند ہونگے اور وہ ہر ماہ محکمہ داخلہ کو سرٹیفکیٹ بھجوائیں گے۔



