جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 4 ملزمان اسلحہ و منشیات سمیت گرفتار

جہلم: پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری، دوران سرچ آپریشن چار ملزمان منشیات اور اسلحہ سمیت گرفتار کر لئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان آصف اور وقاص کو گرفتار کر لیا، ملزم آصف سے رائفل12بور معہ ایمونیشن اور ملزم وقاص سے رائفل30بور پش پشا معہ ایمونیشن برآمد کر لی گئی۔

تھانہ صدر پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

دوسری کارروائی میں تھانہ سٹی پولیس جہلم نے دو منشیات فروش ملزمان جمشید اور صداقت علی کو گرفتار کر لیا، ملزم جمشید سے620گرام ہیروئن اور ملزم صداقت سے520گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی۔

تھانہ سٹی پولیس جہلم نے دونوں ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے جبکہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button