جہلم پولیس کی کارروائی، شراب سپلائر ملزم شراب سمیت گرفتار

جہلم: ایس ایچ او تھانہ صدر اور ٹیم کی کامیاب کارروائی، شراب سپلائر کو گرفتار کر کے شراب برآمد کر لی گئی۔
تفصیل کے مطابق جہلم میں تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شراب سپلائی کرنے والے ملزم نقاش علی کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 20 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔
ملزم کے خلاف قانون کے مطابق مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں اور ان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے تاکہ معاشرے کو اس لعنت سے پاک کیا جا سکے۔



