جہلم میں نامعلوم افراد نے میاں بیوی کو گولی مار دی، خاتون قتل جبکہ خاوند شدید زخمی

جہلم میں نامعلوم افراد نے میاں بیوی کو گولی مار دی، فائرنگ سے خاتون قتل جبکہ خاوند شدید زخمی ہو گیا، ملزمان موقع سے فرار، ڈی پی او موقع پر پہنچ گئے،لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کے علاقہ پنڈی خیرا میں میاں بیوی کسی عزیز کی عیادت کر کے واپس آ رہے کہ تھے گلی میں گھات لگائے نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے خاتون عائشہ کو قتل کر دیا، فائرنگ سے سعید فاروق سکنہ پنڈی خیرا شدید زخمی ہو گیا۔ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔

اطلاع ملتے ہی ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ اور تھانہ صدر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش اور زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں میاں بیوی کی کسی سے کوئی دشمنی نہ ہے، ملزمان نامعلوم ہیں، شواہد اکھٹے کر کے ملزمان جلد گرفتار کر لیں گے۔ ملزمان کی سراغ رسانی اور گرفتاری کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔

ڈی پی او جہلم نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ بھی کیا اور زخمی کے بہترین علاج معالجہ کی ہدایت کی جبکہ ڈی ایس پی صدر اور ایس ایچ او تھانہ صدر کو ملزمان کو جلد از جلد ٹریس کر کے گرفتاری کا حکم دیا۔

انہوں نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ڈی پی او جہلم کی ایس پی انویسٹی گیشن کو آئی ٹی اور انویسٹی گیشن پرمشتمل ٹیمیں تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button