پیر سید جرجیس الحسن شاہ ہاشمی ؒکا دوسرا سالانہ ختم پاک عقیدت و احترام سے منایا گیا

دینہ: فخر سادات، معروف مذہبی سکالر صاحبزادہ علامہ پیر سید عبد الستار شاہ ہاشمی اور صاحبزادہ پیر سید غلام مصطفیٰ شاہ ہاشمی کے والدِ محترم شیخ المشائخ حضرت پیر سید جرجیس الحسن شاہ ہاشمیؒ کے دوسرے سالانہ ختم پاک کی پروقار اور سادہ مگر روح پرور تقریب انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔

تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، علمائے کرام، مشائخ عظام، اہلِ علاقہ اور ملک بھر سے آئے ہوئے عقیدت مندوں نے بھرپور شرکت کی۔

اس موقع پر سجادہ نشین پیر سید عبد الغفار شاہ ہاشمی نے خصوصی دعا فرمائی، ملک و قوم کی سلامتی، امتِ مسلمہ کے اتحاد اور دنیا و آخرت کی کامیابی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

عقیدت مندوں نے حضرت پیر سید جرجیس الحسن شاہ ہاشمی رحمۃ اللہ علیہ کی دینی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ آپ کی تعلیمات آج بھی راہِ ہدایت کا مینار ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button