سوہاوہ میں 13 سالہ لڑکا نالہ گہان عبور کرتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق

سوہاوہ کے علاقے ڈومیلی میں نالہ گہان عبور کرتے ہوئے 13 سالہ لڑکا ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل سوہاوہ کے علاقے ڈومیلی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں فتح پور میں 13 سالہ لڑکا نالہ گہان عبور کرتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔
@jhelumupdates جہلم: سوہاوہ کے علاقے ڈومیلی میں 13 سالہ لڑکا نالہ گہان عبور کرتے ہوئے ڈ۔و۔ب گیا #JhelumUpdates #LatestNews #fyp #breakingnews #jhelum #sohawa #domeli #foryoupagе #viralvideos #newsupdate #tiktoknews #latestupdates ♬ original sound – Jhelum Updates
ریسکیو 1122 کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت فہیم اشرف ولد محمد اشرف کے نام سے ہوئی ہے، جو اپنی والدہ اور بہن کے ہمراہ لکڑیاں کاٹنے نالہ گہان کے دوسری جانب جا رہا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نالہ گہان میں پانی کی سطح بلند تھی جس کے باعث لڑکا اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور پانی میں بہہ گیا۔ جاں بحق ہونے والا 13 سالہ فہیم اشرف پانچ بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا ۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈومیلی پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی اور لڑکے کی لاش نالہ گہان سے برآمد کر لی۔ لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔



