پنڈدادنخان پولیس کی کارروائی، ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار

پنڈدادنخان پولیس کی مؤثر کارروائی، ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان اور ان کی ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد نعمان کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول بمعہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا ہے۔
ملزم کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان نے اس موقع پر کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تفریق جاری رہیں گی اور علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا۔



