اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ کا گراں فروشوں کے خلاف ایکشن، 10 سے زائد دوکانداروں کو جرمانے

اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ فضائل مدثر نے گراں فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے دس سے زائد دوکانداروں کو بھاری جرمانے کئے۔
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ فضائل مدثر نے سوہاوہ شہر کادورہ کیا، گراں فروشوں کےخلاف بھرپور کارروائیاں کی۔ رمضان المبارک میں مہنگی اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی میں مرغی کا گوشت سرکاری نرخ سے 80 سے 100 روپے فی کلو زائد فروخت کرنے پر دو چکن فروشوں کو جرمانے جبکہ ٹماٹر مقررہ نرخ سے 50 روپے فی کلو اضافی قیمت وصول کرنے والے سبزی فروش کے ساتھ ساتھ متعدد کریانہ دوکانداروں کو بھی بھاری جرمانے کئے۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرسوہاوہ فضائل مدثر کا کہنا ہے وہ روزانہ کی بنیاد پر خود بازار میں قیمت کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے دورہ کریں گے۔ رمضان المبارک کی وجہ سے ان دوکانداروں کو صرف جرمانے کیے گئے ہیں جبکہ حکومتی احکامات ہیں کہ گراں فروشوں کو چوبیس گھنٹے کے لیے جیل بھی بھیجا جائے۔
انہوں نے کہا کہ مزید گراں فروشی کرنے پرانکے خلاف جرمانوں کیساتھ ساتھ ایف آئی آر بھی درج کرائیں گے۔



