جہلم میں چوری کی واردات کرتے 3 چور شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے، درگت کے بعد پولیس کے حوالے

جہلم: اقبال لائبریری روڈ پر چوری کی واردات کرتے ہوئے تین چور شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے۔ شہریوں نے ملزمان کی درگت بنانے کے بعد انہیں پولیس کے حوالے کر دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ سٹی کے علاقہ میں چوری کی واردات کرنے والے گرفتار ملزمان مختار حسین بھٹی، محمد علی اور بابر حسین پہلے بھی کاسمیٹکس کے گودام سے 26 لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری کر چکے ہیں۔ ملزمان انتہائی مہارت سے گودام کے دروازے کا لاک کھول کر متعدد مرتبہ وارداتیں کر چکے تھے۔

اہل علاقہ نے اس بار ملزمان کو واردات کے دوران رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور تشدد کے بعد تھانہ سٹی پولیس کے حوالے کیا۔ پولیس نے ملزمان کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ مزید اہم انکشافات کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف ماضی میں بھی شکایات موصول ہوئی تھیں اور اب ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button