موسم گرما اور برسات میں ڈینگی سے بچاؤ کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم: موسم گرما اور موسم برسات میں ڈینگی سے بچاؤ کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے، تمام محکمے اس حوالے سے جامع لائحہ عمل بنائیں اور ڈینگی لاروا کی تلاش میں تیزی لائیں۔

یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جہلم صباء سحر نے ڈینگی ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں محکمہ صحت کی جانب سے اینٹی ڈینگی سرگرمیوں، لاروا کی تلاش کی ٹیموں اور لاروا کی افزائش روکنے کے لیے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

اس پر اے ڈی سی جی جہلم نے کہا کہ شہریوں کو ڈینگی جیسے مرض سے بچانے کیلئے سخت اقدامات کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button