جہلم میں رمضان بازار منہدم، 10 دکانیں مکمل تباہ، 2 دکاندار زخمی

جہلم میں سستا رمضان بارش کی نذر ہوگیا، رمضان بازار منہدم نے سے دکانیں مکمل تباہ ہو گئیں، 2 دکاندار زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے ناقص انتظامات کی وجہ سے جہلم میں بارش کے باعث مشین محلہ میں قائم رمضان بازار منہدم ہو گیا جس کی وجہ سے 10 دکانیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں، رمضان بازار شیڈکے نیچے آ کر 2 دکاندار بھی زخمی ہوگئے۔



