نئے تعلیمی سال کے آغاز سے لے کر تاحال سرکاری سکولوں میں نصابی کتب کی فراہمی مکمل نہ ہو سکی

جہلم: نئے تعلیمی سال کے آغاز سے لے کر اب تک سرکاری سکولوں میں نصابی کتب کی فراہمی مکمل نہ ہو سکی، کچھ کتابیں تو مارکیٹ میں دستیاب ہیں لیکن کچھ کتابیں ابھی تک پرنٹ ہو کر مارکیٹ میں نہیں پہنچ سکیں۔

دوسری جانب اسٹیشنری کی قیمتیں بھی آسمانوں سے باتیں کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

بچوں کے والدین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب تو تعلیم کا کوئی پرسانِ حال نہیں نہ تو کتا میں میسر ہیں اور نہ ہی دیگر چیزیں خریدنے کی سکت ہم میں باقی رہی ہے۔ کچھ کلاسوں کی کتابیں مارکیٹ میں دستیاب ہی نہیں، چند روز قبل کلاس چہارم کی اسلامیات اور معاشرتی علوم کی کتاب دستیاب نہ تھی، اس وقت اسلامیات کی کتاب آچکی جبکہ معاشرتی علوم کی کتاب نہیں مل رہی۔

دکانداروں کا کہنا ہے چند روز بعد باقی کتابیں بھی آجائیں گی۔ اسی طرح کلاس اول ، دوئم ، سوئم کے ساتھ ساتھ کلاس پنجم، ششم، ہفتم ،نہم اور دہم کی کچھ کتابیں بھی دستیاب نہیں ، پچھلے سال کی نسبت اس سال اسٹیشنری اتنی مہنگی ہوگئی ہے کہ مڈل کلاس کے افراد اضافی اخراجات کی وجہ سے بچوں کو سکولوں کا اٹھا رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button