راجہ کامران سیاب مسلم لیگ (ن) انٹرنیشنل افیئرز اینڈ اوورسیز پاکستانیز بیڈ فورڈ کے صدر مقرر

بیڈ فورڈ: راجہ کامران سیاب کو مسلم لیگ (ن) انٹرنیشنل افیئرز اینڈ اوورسیز پاکستانیز بیڈ فورڈ کا صدر نامزد کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) انٹرنیشنل افیئرز اینڈ اوورسیز پاکستانیز کے انگلینڈ کے صدر احسن ڈار نے راجہ کامران سیاب کو برطانیہ کے شہر بیڈفورڈ کا صدر نامزد کر دیا۔ اس حوالے سے گزشتہ روز باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔
راجہ کامران سیاب کی اس نامزدگی سے اوورسیز پاکستانیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے میاں نواز شریف، میاں شہباز شریف، مریم نواز شریف، اور یوکے صدر احسن ڈار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی کی جانب سے سونپی گئی ذمہ داری کو بخوبی نبھائیں گے۔
انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ اوورسیز پاکستانیوں کی خدمت کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔



