جہلم تا للِہ دو رویہ سڑک عوام کے لیے وبالِ جان بن گئی، مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا

جہلم تا للِہ دو رویہ سڑک عوام کے لیے وبالِ جان بن چکی ہے۔ معمولی بارش کے بعد گھنٹوں ٹریفک جام، گاڑیوں کی لمبی قطاریں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم تا للِہ 128 کلو میٹر طویل دو رویہ سڑک کئی سال سے زیرِ تعمیر ہے، مگر کام کی سست روی کے باعث یہ اہم شاہراہ عوام کے لیے عذاب بن چکی ہے۔ سڑک پر جگہ جگہ گڑھے، مٹی اور کھڈے پڑے ہیں، جن کے باعث ٹریفک حادثات معمول کا حصہ بن گئے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ بارش کے بعد صورتحال مزید خراب ہو جاتی ہے، ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو جاتا ہے، جبکہ ایمبولینسز اور مسافر گھنٹوں تک پھنسے رہتے ہیں۔

عوامی حلقوں نے حکومتِ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ اس منصوبے کے فنڈز جلد از جلد جاری کیے جائیں اور کام کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرایا جائے تاکہ جہلم اور پنڈدادنخان کے رہائشی سکون کا سانس لے سکیں۔

علاقہ مکینوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب ذاتی دلچسپی لے کر اس تاخیر کا نوٹس لیں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے اور اس اہم شاہراہ کو جلد از جلد مکمل کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button