جہلم پولیس کی بروقت کارروائی، مغوی کو بازیاب کروا لیا

جہلم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مغوی نوجوان کو بازیاب کروا لیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ صدر اور ان کی ٹیم نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے مغوی کو بازیاب کروا لیا۔ پولیس کی بروقت کارروائی سے شہریوں میں اطمینان کی لہر دوڑ گئی۔

پولیس کے مطابق اطلاع ملتے ہی ٹیم نے مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مغوی کو بحفاظت بازیاب کروا لیا۔

مغوی کے لواحقین نے جہلم پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں کارروائی کر کے انہیں ذہنی اذیت سے نجات دلائی۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ جہلم پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا اور شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button