اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج جہلم میں سالانہ نتائج و تقسیم انعامات کی شاندار تقریب

جہلم: اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج، مشین محلہ نمبر 2 اثریہ روڈ جہلم میں سالانہ نتائج و تقسیم انعامات کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس پر وقار تقریب میں نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء کو انعامات سے نوازا گیا۔ تقریب میں ضلع بھر کی ممتاز تعلیمی، سماجی، مذہبی اور فلاحی شخصیات نے شرکت کی اور طلباء کی حوصلہ افزائی کی۔

اس موقع پر پرنسپل محمد زاہد خورشید، ایڈمن بدر خورشید اور اسٹاف نے مہمانانِ گرامی کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔

تقریب کے مہمانانِ خصوصی میں صدر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن ضلع جہلم پروفیسر شریف ساجد، اسسٹنٹ پروفیسر انگلش گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج جہلم ڈاکٹر جنید محمود، مدیر امتحانات جامعہ علوم اثریہ جہلم عبداللہ، عالم دین قطب شاہ، موبائل ایجوکیشن یونٹ نارتھ II جہلم کے انسپکٹر موٹروے پولیس مرشد حسین، سب انسپکٹر محسن رضا، انچارج ایجوکیشن ونگ انسپکٹر ٹریفک پولیس ہارون الرشید، سماجی شخصیت عبدالغفور چوہان اور سینئر صحافی راجہ شاہد شامل تھے۔

مہمانوں نے اپنے خطاب میں ادارے کی تعلیمی و تربیتی کاوشوں کو سراہا اور طلباء کی محنت کو خراج تحسین پیش کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں بھی طلباء کی ذہنی و جسمانی نشوونما کے لیے نہایت ضروری ہیں۔

تقریب کے اختتام پر پوزیشن ہولڈر طلباء میں انعامات تقسیم کیے گئے جبکہ معزز مہمانوں نے ادارے کی جانب سے پیش کردہ بہترین تعلیمی ماحول کی تعریف کی۔ تقریب میں والدین، اساتذہ اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور کامیاب طلباء کو مبارکباد پیش کی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button