ڈومیلی پولیس کی کارروائی، آتش بازی کا سامان رکھنے والا ملزم گرفتار

سوہاوہ: تھانہ ڈومیلی پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے آتش بازی کا سامان رکھنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا اور غیر قانونی سامان برآمد کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم احمد رضا کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے 18 عدد گولے والی شہنائیاں برآمد کی گئیں، جو قانون کے تحت ممنوعہ اشیاء میں شامل ہیں۔
پولیس نے فوری طور پر ملزم کے خلاف تھانہ ڈومیلی میں مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ آتش بازی کے سامان کی فروخت اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری رہے گا تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے یا ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔



