امام موسیٰ کاظمؑ کی قربانیاں حق و صداقت کا روشن مینار ہیں، ملک ندیم عباس

جہلم: خانوادہ رسول امام موسیٰ کاظم علیہ السلام نے ہمیشہ حق و صداقت کا علم بلند رکھا اور اس راہ میں قید و بند کی سختیاں برداشت کیں۔

یہ بات ملک ندیم عباس نے گزشتہ روز صحافیوں سے خصوصی گفتگو کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ رسول مقبول ﷺ اور ان کے خانوادے نے توحید، رسالت اور شریعت محمدی کے نفاذ کے لیے بے شمار قربانیاں دیں۔

انہوں نے کہا کہ خانوادہ رسول نے نہ صرف اپنی جانیں قربان کیں بلکہ حق و صداقت کا علم ہمیشہ بلند رکھا۔

ملک ندیم عباس نے مزید کہا کہ امام موسیٰ کاظم علیہ السلام نے اپنے مشن کی تکمیل کے لیے عظیم قربانی دی اور ان کا مشن رہتی دنیا تک جاری و ساری رہے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button