جہلم میں موٹرسائیکل چوری کرنے والا ملزم گرفتار، 2 چوری شدہ موٹر سائیکلز برآمد

جہلم پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں اور پولیس ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چور کو گرفتار کیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم مختلف مقامات سے موٹر سائیکلیں چوری کرنے کی وارداتوں میں ملوث تھا۔ ملزم کے قبضہ سے 2 عدد چوری شدہ موٹر سائیکلز بھی برآمد کر لی گئیں۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور اسے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے اور جرائم پیشہ عناصر کے حوصلے پست ہوں۔



