جہلم میں ٹراما سنٹر کو جلد از جلد فعال کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، سیکرٹری ہیلتھ نادیہ ثاقب

جہلم: پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کی سیکرٹری نادیہ ثاقب نے آج ڈی ایچ کیو ٹراما سنٹر جہلم کا تفصیلی دورہ کیا، جس کا مقصد نئے تعمیر شدہ مرکز کی آپریشنل تیاریوں اور تکمیل کا جائزہ لینا تھا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن اور محکمہ صحت کے دیگر حکام نے سیکرٹری نادیہ ثاقب کو ٹراما سنٹر کی تکمیل کی تفصیلات، اسٹاف کی تعیناتی، اور مرکز کو مکمل طور پر فعال بنانے کے ٹائم لائن پر بریفنگ دی۔

سیکرٹری نادیہ ثاقب نے حکام کو سختی سے ہدایت کی کہ ٹراما سنٹر کو جلد از جلد فعال کیا جائے اور یہاں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور علاج معالجے کا معیار عالمی سطح کے مطابق ہو۔ انہوں نے مرکز میں تعینات ہونے والے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی خصوصی تربیت پر بھی زور دیا تاکہ وہ ہنگامی حالات کو مؤثر طریقے سے سنبھال سکیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ جدید سہولت جہلم اور گردونواح کے عوام کے لیے ایک بڑی نعمت ثابت ہوگی، اس لیے منصوبے کی تکمیل میں کسی بھی قسم کی تاخیر قابل قبول نہیں ہے۔ سیکرٹری نادیہ ثاقب نے یقین دلایا کہ محکمہ صحت اس منصوبے کو جلد مکمل کر کے عوام کے لیے فعال اور معیار پر مبنی ٹراما سنٹر فراہم کرے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button