جہلم میں انتظامیہ پلاسٹک بیگ کی روک تھام کروانے میں بری طرح ناکام

جہلم: ضلعی انتظامیہ پلاسٹک بیگ (شاپر)کی روک تھام کروانے میں بری طرح ناکام، شہریوں نے ڈپٹی کمشنرسے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں پلاسٹک بیگز (شاپر)کی خرید و فروخت اور استعمال کا سلسلہ نہ تھم سکا، ماسوائے چند بڑے شاپنگ مالز کے شہر کے مختلف مقامات پر پلاسٹک بیگز کا استعما ل دھڑلے سے جاری ہے۔

چند ماہ قبل صوبائی حکومت کی جانب سے بھاری جرمانے بھی کئے گئے اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے سخت احکامات کا اثر چند روز تو نظر آیا لیکن اس کے بعد دکانداروں اور ریڑھی بانوں نے اس کا استعمال شروع کررکھا ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب کاصوبائی دا رالحکومت اس وقت فضائی آلودگی میں دنیا بھر میں سب سے نمایاں ہے جس کی ایک وجہ شاپنگ بیگز کا استعمال بھی ہے۔

اس حوالے سے دکانداروں کا کہنا تھا کہ بیگز کا استعمال مجبوری ہے ایک تو یہ کم قیمت ہے اور دوسری طرف اگر ہم گاہک کو اپنے بیگ یاتھیلا لانے کا کہتے ہیں تو وہ خریداری چھوڑ کے چلا جاتا ہے۔ ہم چھوٹے دکاندار ہیں اپنی روزی روٹی کمانے کےلیے گھروں سے نکلتے ہیں ہم گاہک سے بحث بھی نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت اس پر عمل درآمد کروانا چاہتی ہے تو پہلے اس کا متبا دل ہمیں میسر کرے ہم خود سے تو خرید نہیں سکتے اور کپڑے کے تھیلے ہماری اور گاہکوں کی پہنچ میں نہیں۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button