الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت فری میڈیکل کیمپ یکم ستمبر کو منارہ چکوال میں منعقد ہو گا

چکوال/سوہاوہ: اہلیان بھال، نور پور، منارہ اور گردونواح کے علاقوں کے لیےخوشخبری، الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت فری میڈیکل کیمپ منعقد ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت فری میڈیکل کیمپ زیر نگرانی شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ امیر عبدالقدیر اعوان یکم ستمبر بروز اتوار کو ستمبر گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول بھال نزد دارالعرفان منارہ ضلع چکوال صبح 9 سے 1 بجے دن تک منعقد کیا جائے گا۔
میڈیکل کیمپ میں مریضوں کا فری چیک اپ کیا جائے گا اور فری میڈیسن بھی فراہم کی جائیں گی۔ کیمپ میں ڈینٹل سرجن، چائلڈ سپیشلسٹ، شوگر سپیشلسٹ، نیورو سرجن، سکن سپیشلسٹ، ماہر امراض چشم اور میڈیکل سپیشلسٹ کی ٹیم مریضوں کا مفت معائنہ کریں گے۔
یاد رہے کہ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی ذیلی تنظیم الفلاح فاؤنڈیشن عرصہ دراز سے ملک بھر میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے جس کی نگرانی شیخ سلسلہ عالیہ امیر عبدالقدیر اعوان کرتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



