پنڈدادنخان میں شفا خانہ حیوانات کھنڈر میں تبدیل، سرکاری عمارت فلتھ ڈپو بن گئی

پنڈدادنخان: جہلم کی تحصیل پنڈ دادنخان کے قصبہ کندوال میں قائم شفا خانہ حیوانات کی سرکاری عمارت حکام کی عدم توجہی کے باعث کھنڈر کا منظر پیش کر رہی ہے۔ مقامی مکینوں نے لاوارث عمارت کو کچرا کنڈی میں تبدیل کر دیا، جس کے باعث اردگرد کے رہائشیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

محکمہ لائیو اسٹاک کے ضلعی اور تحصیل افسران نے کئی سالوں سے اس عمارت کی زبوں حالی پر کوئی توجہ نہیں دی۔ عمارت کی کھڑکیاں اور دروازے مکمل طور پر ٹوٹ چکے ہیں، جبکہ چھت بھی گر کر مٹی میں تبدیل ہو رہی ہے۔

مقامی کسانوں کے مطابق وٹرنری ڈاکٹر تو موجود ہے، مگر خستہ حال عمارت کی وجہ سے نہ تو وہ یہاں رہائش رکھ سکتا ہے اور نہ ہی اپنا دفتر چلا سکتا ہے، جس کی وجہ سے مال مویشیوں کے علاج معالجے میں شدید مشکلات درپیش ہیں۔

علاقہ مکینوں اور کسانوں نے وزیراعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری لائیو اسٹاک سے فوری نوٹس لینے اور عمارت کی تعمیر و بحالی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ کسانوں کو ان کے مال مویشیوں کے علاج کی سہولت میسر آ سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button