شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین جہلم کا ایک اور بہادر سپوت وطن عزیز پر قربان ہو گیا

پنڈدادنخان: شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین جہلم کا ایک اور بہادر سپوت وطنِ عزیز پر قربان ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کے علاقے کندوال سے تعلق رکھنے والے نوجوان محمد فیصل کوئٹہ میں دورانِ ڈیوٹی شہید ہو گئے۔

محمد فیصل اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے کہ اسی دوران وہ شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہو گئے۔ ان کی شہادت کی خبر علاقے میں پہنچتے ہی فضا سوگوار ہو گئی اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

اہل علاقہ کے مطابق محمد فیصل کی شادی چند ماہ قبل ہی ہوئی تھی جبکہ وہ اپنے گھر کے واحد کفیل تھے۔ ان کے والد کچھ عرصہ قبل انتقال کر چکے تھے اور گھر کی تمام ذمہ داریاں انہی کے کندھوں پر تھیں۔

شہید محمد فیصل خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے شہریوں کا کہنا ہے کہ قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی اور ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button