جہلم میں شہریوں کے موٹرسائیکل چوری کرنے والا چور گرفتار، موٹرسائیکلیں برآمد

جہلم: ایس ایچ او تھانہ سٹی انیس الرحمٰن اور ٹیم کی اہم کارروائی، موٹرسائیکل چوری کے متعدد مقدمات میں ملوث ملزم گرفتار، چوری شدہ موٹر سائیکلز اور رقم برآمد کر لی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ظہیر عباس کو گرفتار کر لیا، ملزم سے چوری شدہ 2 موٹر سائیکل اور بیچے گئے چوری شدہ موٹر سائیکلز سے حاصل کردہ رقم 3 لاکھ 50 ہزار روپے برآمد کر لیے گئے، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شہریوں کو قیمتی اثاثہ جات سے محروم کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں، شہریوں کے جان مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button