جہلم کے سینئر صحافی چوہدری عامر غفور کا بیٹا ٹریفک حادثے میں جاں بحق

جہلم پریس کلب کے سینئر ممبر اور معروف صحافی چوہدری عامر غفور کا جواں سال بیٹا عون علی ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گیا۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گجرات سے جہلم واپس آ رہے تھے۔

راستے میں گاڑی اچانک بے قابو ہو کر ایک ٹرک کے نیچے جا گھسی، جس کے نتیجے میں عون علی شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی حالت میں اُسے فوری طور پر راولپنڈی کے پمز اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ خالق حقیقی سے جا ملا۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ ان کے آبائی گاؤں چک عیسیٰ میں ادا کی گئی، جس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ سماجی، رفاہی، کاروباری، صحافتی و سیاسی تنظیموں کے نمائندوں سمیت شہر بھر سے معززین نے شرکت کی اور چوہدری عامر غفور سے تعزیت کا اظہار کیا۔

شرکاء نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔ یہ سانحہ نہ صرف ان کے خاندان بلکہ جہلم صحافتی برادری کے لیے بھی ایک بڑا صدمہ قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button