ماہ رمضان کے بابرکت مہینے میں بھی ملاوٹ شدہ مضر صحت دودھ کی فروخت، فوڈ اتھارٹی خاموش

جہلم شہر اور گردو نواح میں ماہِ رمضان کے بابرکت مہینے میں بھی ملاوٹ شدہ مضر صحت دودھ کی فروخت جاری، مضر صحت ملاوٹ شدہ دودھ شہریوں میں بیماریوں کا باعث بننے لگا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم شہر اور گردونواح میں رمضان کے مہینے میں دودھ ، دہی کی مانگ میں اضافے کے پیش نظر بااثر دودھ فروشوں نے مضر صحت ملاوٹ شدہ دودھ اور دہی کی فروخت کا سلسلہ شروع کررکھا ہے ۔ دودھ فروش ملاوٹ شدہ اور کیمیکل سے تیار شدہ دودھ مختلف دکانوں پر فروخت کرنے میں مصروف دکھائی دیتے ہیں۔
دودھ فروش اپنی دکانوں پر اور گوالے گھروں میں ناقص و غیر معیاری دودھ فروخت کر رہے ہیں جو شہریوں میں بیماریاں بانٹنے کا باعث بن رہے ہیں جس کے استعمال سے چھوٹے چھوٹے معصوم بچے، بزرگ شہری بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔
شہریوں نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔



