ایمانڈا انگرام کنٹری ایگزامز ڈائریکٹر برٹش کونسل نے ایم ڈی ایس ایل ایس کالج سرفراز ملک کو ایوارڈ سے نوازا

جہلم/ اسلام آباد: برٹش کونسل پاکستان کی کنٹری ایگزامز ڈائریکٹر ایمانڈا انگرام نے برٹش کونسل کے گولڈ پارٹنر آئلز انسٹیٹیوٹ ایس ایل ایس کالج کے ایم ڈی سر فراز ملک کو مسلسل کئی سالوں سے ایوارڈ آف ایکسیلنس لینے پر مبارکباد دی۔

یہ ایوارڈ ایس ایل ایس کالج کو آئلز کے سب سے زیادہ طالب علموں کا حجم حاصل کرنے پر اعزاز دیا گیا۔ یہ اعزاز آئلز پارٹنرز میٹ 2024-25 ایونٹ میں دیا گیا، جہاں ایمانڈا انگرام نے چیف گیسٹ کے طور پر شرکت کی۔

ایمانڈا انگرام نے 25 سال کی تعلیمی کامیابی پر ایس ایل ایس کالج کی تعریف کی اور کہا کہ برٹش کونسل کا مقصد بین الاقوامی سطح پر تعلیمی معیار کا فروغ ہے۔

اس ایونٹ میں ہیڈ آف انگلش ایسسمنٹ توصیف الرحمٰن نے آئلز کی تاریخ اور مستقبل پر روشنی ڈالی جبکہ ہیڈ آف جیوگرافی محمد فہیم اور بی ڈی ایم سید اکرم نے سر فراز ملک کو ایوارڈ پیش کیا۔

ایوارڈ وصول کرنے کے بعد ایم ڈی ایس ایل ایس نے اپنی تقریر میں برٹش کونسل کی پوری ٹیم کی محنت اور کارکردگی کی تعریف کی، خاص طور پر بی ڈی او صبیح اعجاز اور بی ڈی ایم سید اکرم اکبر کی خدمات کو سراہا۔

سر فراز ملک نے مزید کہا کہ اس سال ہم ایس ایل ایس کی (سلور جوبلی) 25 سالہ تعلیمی خدمات میں کامیابی کا جشن منا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button