شہری چند منٹ میں بغیر کسی مشکل ٹیسٹ کے اپنا ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکتے ہیں، ڈی ایس پی ٹریفک جہلم

جہلم: ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کا موٹر سائیکل کے لرنر لائسنس پر 42 دن کے ریلیف میں مزید توسیع ایک ہی دن میں لرننگ اور ریگولر لائسنس کی سہولت میں 15 دسمبر تک مزید توسیع کر دی گئی ہے۔

ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی ٹریفک جہلم طارق شفیع نے جہلم پریس کلب کے نمائندہ وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو ماہ میں اس مہم سے 20 لاکھ سے زائد شہری مستفید ہوئے لائسنسنگ سنٹرز پررش اور عوامی خواہشات پر توسیع کا فیصلہ کیا گیا۔ 15 دسمبر تک شہری موٹر سائیکل کے لرننگ لائسنس پر 42 دن کار ریلیف حاصل کر سکیں گے 16 دسمبر سے 42 دن کا اصول دوبارہ لاگو ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ امیدوار اپنا اصل شناختی کارڈ کے ذریعے جہلم سمیت پنجاب کے کسی بھی لائسنسنگ سینٹر سے لائسنس بنوا سکتے ہیں۔ شہری ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے خدمت مراکز لائسنسنگ سینٹرز اور آن لائن لائسنسنگ پورٹل سے فائدہ اٹھائیں۔

ڈی ایس پی ٹریفک جہلم طارق شفیع نے کہا کہ قطار اور انتظار سے بچنے کے لیے لائسنسنگ سینٹرز کو فعال بنایا گیا ہے، ٹریفک پولیس جدید لائسنسنگ نظام سے خدمت کا سفر جدت سے کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button