دینہ کے منشیات فروش کو جرم ثابت ہونے پر 20 سال قید اور جرمانے کی سزا

جہلم/ دینہ: عدالت نے تھانہ منگلا کینٹ کے منشیات کے مقدمہ نمبر 288/24 بجرم CNSA 9 (1) 3E کا فیصلہ سنا دیا، جس میں مجرم اللہ دتہ کو منشیات فروشی کے جرم میں 20 سال قید با مشقت اور 8 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔
مجرم اللہ دتہ کو سال 2024 میں منشیات فروشی کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا، جس پر جہلم پولیس نے تفتیشی عمل کے دوران ٹھوس شواہد فراہم کرتے ہوئے اسے گرفتار کر کے مقدمہ کی موثر پیروی کی۔
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے اس کامیابی پر انویسٹی گیشن اور لیگل ٹیموں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ "منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں، جن کے خاتمے کے لئے بھرپور آپریشن جاری رکھا جائے گا۔”
ڈی پی او جہلم نے پولیس کی انویسٹی گیشن اور لیگل ٹیموں کو شاباش، تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔



