انٹرنز اساتذہ کی بھرتی کیلئے درخواست جمع کروانے میں 2 روز باقی

جہلم:عارضی سکول ٹیچر انٹرنز کی بھرتی کیلئے درخواست جمع کروانے میں 2 روز باقی رہ گئے۔

اس ضمن میں محکمہ سکول ایجوکیشن کو ایک لاکھ آن لائن درخواستیں جمع ہوگئیں۔ایس ٹی آئی ویب پر درخواست رجسٹرڈ کروانیوالےامیدواروں کی تعداد2لاکھ پرپہنچ گئی۔

صوبہ بھر میں صرف ساڑھے12ہزار ایس ٹی آئی بھرتی کئے جائیں گے۔

امیدوار ابھی بھی آن لائن درخواستیں 30 جنوری تک جمع کروا سکتے ہیں۔اساتذہ کی عارضی بھرتیاں صرف 4 ماہ کیلئے کی جانی ہیں۔عارضی اساتذہ کو یکم فروری سے 31 مئی تک کنٹریکٹ پر رکھا جائے گا۔

کنٹریکٹ میں توسیع کافیصلہ گرمی کی چھٹیوں کے بعد کارکردگی کو دیکھتے ہوئے کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button