شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین جہلم کا ایک اور بہادر سپوت مادر وطن پر قربان

جہلم: شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین جہلم کا ایک اور بہادر سپوت پاک فوج کے جوان نے ملک دشمنوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کر لیا، شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا، نماز جنازہ میں پاک فوج کے افسران سمیت عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔

تفصیلات کے مطابق شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین جہلم کے علاقہ ڈھوک فردوس کا رہائشی پاک فوج کا جوان 20 سالہ محمد علی شمالی وزیرستان میں وطن کی حفاظت کے دوران فرائض منصبی ادا کرتے ہوئے مادر وطن پر قربان ہو گیا۔

شہید محمد علی کی نماز جنازہ مقامی جنازہ گاہ ڈھوک فردوس میں ادا کر دی گئی، نماز جنازہ میں پاک فوج کے افسران سمیت عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔ محمد علی شہید کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا ہے، شہید کو پاک فوج کے دستے نے سلامی پیش کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

20سالہ محمد علی شہید ایک سال قبل پاک فوج میں بھرتی ہوا تھا۔ شہید محمد علی کے سوگورارن میں والدین سمیت ایک بڑی بہن اور ایک چھوٹا بھائی شامل ہیں، شہید کا والد ریٹائر فوجی ہیں۔

اس موقع پر شہید محمد علی کے والد ریٹائر لانس نائیک خالد کا کہنا ہے مجھے فخر ہےکہ میرے بیٹے محمد علی نے وطن کی حفاظت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا ہے۔ میں بھی ریٹائرڈ فوجی ہوں، میری شہید ہونے کی خواہش نہ پوری ہوئی لیکن میرے بیٹے نے شہادت کا جام پی کر میری خواہش پوری کی۔

صدر پاکستان اور چیف آف آرمی سٹاف کی جانب سے بھی شہید کی آخری آرام گاہ پر پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button