جہلم سے اغواء ہونے والے دو بچے سیالکوٹ سے بازیاب، حقیقی والد گرفتار

جہلم: پولیس نے جہلم کچہری سے اغواء ہونے والےدو بچوں کو سیالکوٹ سے بازیاب کر کے حقیقی والد کو گرفتار کر لیا، بچوں کو ماں کے حوالے کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں 9 روز قبل سرائے عالمگیر کا رہائشی ملزم محمد شفیق عدالت کے حکم پر جہلم کچہری میں مدینہ ٹاؤن کے رہائشی بچوں 6 سالہ محمد ارسلان اور 8 سالہ محمد برکات کو ملنے آیا اور بہانے سے دونوں بچوں کو مبینہ طور پر اغواء کر کے لے گیا۔

ایس ایچ او تھانہ سول لائن اور ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دونوں بچوں کو سیالکوٹ سے بازیاب کرکے ملزم شفیق کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پانچ سال قبل ملزم محمد شفیق اور خاتون (آ۔ب) کے درمیان علیحدگی ہوچکی تھی، بچے ماں کے پاس زیر کفالت ہیں۔ ملزم سیالکوٹ کے ایک گھر میں رہائش پذیر تھا، مخبر کی اطلاع پر کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ 6 سالہ ارسلان اور 8سالہ برکات کو بازیابی کے بعد ماں کے حوالے کردیا گیا ہے جبکہ ملزم کو گرفتار کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button