بھارت کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہیں، چوہدری محمد عارف

جہلم: مرکزی انجمن تاجران کے صدر اور سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی چوہدری محمد عارف نے بھارت کے بے بنیاد الزامات اور قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیہ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر سبوتاژ کرنے کی کوششیں انتہائی تشویشناک ہیں۔ یہ ایک بین الاقوامی معاہدہ ہے جس پر بھارت کی بدنیتی ہمیشہ سے واضح رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جہلم پریس کلب کے نمائندہ وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انجمن تاجران کی زیلی تنظیمات کے عہدیداران اور ممبران کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ چوہدری محمد عارف نے قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے کی بھرپور تائید کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور بھارت کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

چوہدری محمد عارف نے مزید کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر الزامات کا مقصد مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں سے عالمی توجہ ہٹانے کی سوچے سمجھے سازش ہے۔ بھارت کی حالیہ کاروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت کی غیر ذمہ دارانہ روش علاقائی امن کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے، اور اس کا کوئی جواز نہیں ہے۔ پاکستان کے عوام اور حکومت بھارت کی ہر سازش کا مقابلہ کرنے کے لیے متحد ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button